وزیر خارجہ کی لیبیا اور مالٹا کے ہم منصبوں سے ملاقات،بحیرہ روم میں سلامتی پر غور

چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ لیبیا کی وزیر خارجہ نجلہ المنغوش اور مالٹا کے وزیر خارجہ ایوارسٹ بارتولو کے ہمراہ انہوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں لیبیا کی اعانت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے

1620120
وزیر خارجہ کی لیبیا اور مالٹا کے ہم منصبوں سے ملاقات،بحیرہ روم میں سلامتی پر غور

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے انقرہ میں لیبیا اور مالٹا کے  ہم منصبوں کے ہمراہ ایک سہ رکنی اجلاس منعقد کیا۔

 چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ لیبیا کی وزیر خارجہ نجلہ المنغوش اور مالٹا کے وزیر خارجہ ایوارسٹ بارتولو کے ہمراہ انہوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں لیبیا کی اعانت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  اس تاریخی دور میں لیبیا میں امن و استحکام  اور تعمیر نو کے حوالے سے ہمارا تعاون جاری رہے گا جبکہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف  کوششوں سمیت بحیرہ روم میں سلامتی و تحفظ کو مستقل بنانے کے لیے بھی باہمی تعاون برقرار رکھا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں