اطالوی وزیراعظم نے صدر ایردوان کو "آمر" کہہ دیا،ترک سیاسی شخصیات کی شدید مذمت

اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی نے صدر رجب طیب ایردوان کو آمر قرار دے دیا  جس پر ترکی کی مختلف سیاسی شخصیات نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے

1617854
اطالوی وزیراعظم نے صدر ایردوان کو "آمر" کہہ دیا،ترک سیاسی شخصیات کی شدید مذمت

اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی نے صدر رجب طیب ایردوان کو آمر قرار دے دیا  جس پر ترکی کی مختلف سیاسی شخصیات نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے اپنی  ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایطالیہ کے بے بس وزیراعظم کے الفاظ انہی کو واپس کیے جاتے ہیں، وہ سیاست  سے نابلد اور اپنے ملک پر ایک بوجھ ہیں۔

 نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی کہا ہے کہ  صدر ایردوان نے اپنی ساری عمر تر قوم اور ملکی مفادات کے دفاع  میں گزارتے ہوئے ہر قسم کے فاشسٹ نظریات کی مخالفت کی اور ہر انتخابی دوڑ میں عوام کی اکثریت سے  اقتدار پر فائز رہے ہیں، اطالوی وزیراعظم دراغی کے ان کے خلاف صرف کردہ الفاظ بے ادبی کے ترجمان ہیں جن پر انہیں معذرت مانگنی چاہیئے۔

 صدارتی مشیر ابراہیم قالن نے بھِ اپنی ٹویٹ میں کہا کہ  یورپی کونسل کے صدر میشیل نے  دورہ ترکی کے دوران پروٹوکول کے بارےمیں ترکی کو مسئلہ قرار نہیں دیا تھا  مگر اطالوی وزیراعظم  کے صدر ایردوان کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں۔

 صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے  بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ  صدر ایردوان 52 فیصد ترک عوام کی حمایت سے صدر بنے ہیں جنہیں آمر قرار دینا اطالوی وزیراعظم کو زیب نہں دیتا ،ایطالیہ ذرا اپنے ماضی پر نگاہ ڈالے تو بہترہوگا۔

 وزیر قانون عبدالحمید گل  نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ  ادب و احترام سے دور اطالوی وزیراعظم کا  نا زیبا بیان قابل مذمت ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں