فرانس کواپنےشہریوں پردہشت گرد تنظیم پی کے کےحملوں کوروکنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: عبداللہ ایرن

ایرن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیلی میں واقع ترک ثقافتی مرکز اور مساجد پرک ہفتہ میں  چوتھی بار ترک برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے

1617905
فرانس کواپنےشہریوں پردہشت گرد تنظیم پی کے کےحملوں کوروکنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: عبداللہ ایرن

سمندر  پار ترک  اور متعلقہ کمیونٹیز (وائی ٹی بی) کے صدر ، عبد اللہ ایرن نےاپنے ایک  پیغام میں  فرانس  کے  مارسیلی شہر    میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے حمایتوں کی جانب سے   ترکی کے ثقافتی مرکز اور مساجد پر حملوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایرن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے حامیوں  کی  فرانس کے شہر مارسیلی میں واقع ترک ثقافتی مرکز اور مساجد پر  حملے سے آگاہ کرتے ہوئے فرانس میں ایک ہفتہ میں  چوتھی بار ترک برادری کو نشانہ بنایا گیا ہےاس سلسلے میں انہوں نے  فرانس سے عوام کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچانے والے ان دہشت گردوں کے خلاف ضروری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔



متعللقہ خبریں