وزیر خارجہ چاوش اولو کی اپنے کویت کے ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

ترکی - کویت مشترکہ کمیٹی برائے تعاون (IOB) کے  وزراء کے اجلاس کے دونوں وزراء نے  بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کیا

1617376
وزیر خارجہ چاوش اولو کی اپنے کویت کے ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

ترکی کے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کویت کے وزیر برائے امور خارجہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور احمد نصر محمد السباح سے انقرہ میں ملاقات کی  ہے۔

ترکی - کویت مشترکہ کمیٹی برائے تعاون (IOB) کے  وزراء کے اجلاس کے دونوں وزراء نے  بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔

چاوش اولو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیالکرنے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم علاقائی معاملات پر اتفاق رائے رکھتے ہیں ۔  خطے میں دونوں ممالک کا مقصد امن ، استحکام ، سکون اور معاشی ترقی ہے۔

چاوش  اولو نے کہا کہ کویت کے علاقائی معاملات میں ثالث کا کردار ادا کرنا قابلِ تعریف ہے اور ترکی  ، کویت کے اس اہم   کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

کویر کے  وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور کویت کے مابین تعلقات  بڑے جامع اور باہمی امور پر مشتمل ہیں  انہوں نے   دونوں ممالک کے مابین تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے  خلیج  کے مسئلے کے حل میں ترکی  اور  دیگر  تمام ممالک کے کی کوششوں  اور  حمایت پر شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں