ترکی: نائب صدر فواد اوکتائے کی طرف سے موریتانیا کے صدر کو ترکی آنے کی دعوت

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے موریتانیا کے صدر محمد ولد الغزوانی  کو ترکی آنے کی دعوت دی

1614417
ترکی: نائب صدر فواد اوکتائے کی طرف سے موریتانیا کے صدر کو ترکی آنے کی دعوت

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے موریتانیا کے صدر محمد ولد الغزوانی  کو ترکی آنے کی دعوت دی ہے۔

اطلاع کے مطابق فواد اوکتائے نے نائجر کے نئے صدر محمد بازوم  کی تقریب حلف برداری  میں شرکت کے لئے اس ملک کا دورہ کیا اور ترکی واپسی  سے قبل نیامے ڈیوری حامانی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر الغزوانی  کے ساتھ ملاقات کی۔

ائیر پورٹ پر ایک مختصر صحبت کے دوران الغزوانی نے کہا کہ ترکی کی جدو جہد استقلال کے دوران 1919 سے 1923 کے دور میں ترکی آنے والے موریتانیا کے باشندوں کے عزیزو اقارب ابھی بھی ضلع آدانا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آباد ہیں۔

اس  پر نائب صدر فواد اوکتائے نے الغزوانی اور ان کی اہلیہ کو مل کر ضلع آدانا کا دورہ کرنے کے لئے ترکی آنے کی دعوت دی ہے۔

موریتانیا کے صدر محمد ولد الغزوانی نے بھی کہا ہے کہ انہیں یہ دعوت قبول کرنے پر نہایت مسرت ہے۔



متعللقہ خبریں