ترکی کے وزیر صحت، عالمی ادارہ صحت کی میڈیا بریفننگ میں شرکت کریں گے

بریفنگ میں فخر الدین قوجا سال 2021 کے "ڈاکٹر کے عالمی سال" اعلان کئے جانے کی مناسبت سے صحت کے عملے کی قربانیوں اور ایثار  کو ایجنڈے پر لائیں گے

1612722
ترکی کے وزیر صحت، عالمی ادارہ صحت کی میڈیا بریفننگ میں شرکت کریں گے

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا   عالمی ادارہ صحت  کی طرف سے اور تواتر کے ساتھ منعقد کی جانے والی میڈیا بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

اطلاع کے مطابق فخرالدین میڈیا بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تھیڈروس ایڈہینم گبریسس کے ساتھ معاونت کریں گے اور عالمی رائے عامہ کو کورونا وائرس کے صحت کے عملے پر اثرات، صحت کے عملے کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترکی میں صحت کے عملے کی ویکسینیشن کی حالیہ صورتحال کے بارے میں رائے اور جائزوں سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔19 کی وجہ سے  اقوام متحدہ کے صحت کے موضوع پر معتبر واحد ادارے عالمی ادارہ صحت  کی طرف سے بین الاقوامی رائے عامہ کو فراہم کی جانے  والی میڈیا بریفنگز بہت اہمیت حاصل کر گئی ہیں۔وقتاً فوقتاً ان میڈیا بریفنگوں میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل گبریسس کے ہمراہ ،کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے ، سیاست دان اور گلوبل ہیلتھ سربراہان  بھی  شرکت کرتے ہیں۔

رواں ہفتے کی بریفنگ میں فخر الدین قوجا شرکت کریں گے اور سال 2021 کے "ڈاکٹر کے عالمی سال" اعلان کئے جانے کی مناسبت سے صحت کے عملے کی قربانیوں اور ایثار  کو ایجنڈے پر لائیں گے۔

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا کو عالمی ادارہ صحت کی بریفنگ میں مدعو کرنے کی وجہ کووِڈ۔19 کے خلاف ترکی کی موئثر جدوجہد، گلوبل قیادت  اور صحت کے عملے کے بارے میں نقطہ نظر ہے۔

بین الاقوامی  ذرائع ابلاغ  سمیت دنیا بھر کی نگاہیں اس بریفنگ پر مرکوز ہیں۔ بریفنگ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 سے 9 بجے کے درمیان دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں