ترکی : پی کےکے کے خلاف آپریشن،ہلاکشدگان میں سے ایک دہشتگرد مطلوب تھا

ایرین۔ 5  آپریشن کے تحت گزشتہ روز ضلع ماردین میں پی کےکے کے چھ دہشت گرد مارے گئے جن کے درمیان  سرخ بلیٹن  پر مطلوبہ حسن محمودی اور نارنجی  بلیٹن میں شامل طیب چام  شامل تھے

1611744
ترکی : پی کےکے کے خلاف آپریشن،ہلاکشدگان میں سے ایک دہشتگرد مطلوب تھا

 بتایا گیا ہے کہ  ترک ضلع ماردین میں ہلاک شدہ  پی کےکے کےچھ دہشتگردوں میں سے ایک سرخ بلیٹن  پر حکومت کو مطلوب تھا۔

 ترک امور داخلہ کےمطابق، ایرین۔ 5  آپریشن کے تحت گزشتہ روز ضلع  ماردین میں پی کےکے کے چھ دہشت گرد مارے گئے جن کے درمیان  سرخ بلیٹن  پر مطلوبہ حسن محمودی اور نارنجی  بلیٹن میں شامل طیب چام  شامل تھے۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حسن محمودی پی کےکے کے اہم سرغنہ مراد قارا یلان  کا محافظ بھی تھا۔

امور داخلہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ہلاکت  سے شہدا کا خون رائیگاں نہیں   گیا جبکہ باقی ہلاک شدہ دہشتگردوں  کی شناخت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں