ترک وزیر خارجہ کی یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ سےانقرہ میں ملاقات

ڈائمز کو انطالیہ سفارتی فورم  کے لیے ماہ جون میں دوبارہ ترکی آنے کی دعوت

1612187
ترک وزیر خارجہ کی  یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ سےانقرہ میں ملاقات

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے سربراہ رک ڈائمز سے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کی۔

چاوش اولو نے اس ملاقات سے متعلق اپنی ٹویٹ میں  دوبارہ سے اسی عہدے کو سنبھالنے پر ڈائمز کو مبارکباد پیش کرنے اور  یورپی پارلیمنٹ میں مل کر کام کرنے کے دنوں کی یاد تازہ کرنے کا ذکر کیا  ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈائمز کو انطالیہ سفارتی فورم  کے لیے ماہ جون میں دوبارہ ترکی آنے کی دعوت دی ہے۔

خیال رہے کہ رک ڈائمز نے دورہ ترکی میں کل صدر رجب طیب ایردوان اور ترک اسپیکر اسمبلی مصطفی شن توپ  سے ملاقات کی تھی اور  قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے نمائندو ں سے بھی بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں