استنبول معاہدے کی تنسیخ کا نوٹس یورپی کونسل کی سیکریٹریٹ کو پہنچ گیا

ترکی نے 19 مارچ کو صدارتی قرار داد کے ذریعے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

1609564
استنبول معاہدے کی تنسیخ کا نوٹس یورپی کونسل کی سیکریٹریٹ  کو پہنچ گیا

صدارتی مشیر ِ اطلاعات فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ استنبول معاہدے کی تنسیخ سے متعلق نوٹس یورپی کونسل کی سیکریٹریٹ  کو پہنچ گیا ہے۔

مشیرِ اطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ ’’یہ کام بھی مکمل ہو گیا ہے، تنسیخ نوٹس یورپی کونسل کی سیکریٹریٹ تک  پہنچا دیا گیا ہے۔  یورپی کونسل کے معاہدہ  بیورو نے  اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ معاہدہ یکم جولائی سے  ہمارے ملک کے   لیے نفاذ  کے عمل سے خارج  ہو جائیگا۔ ‘‘

یاد رہے کہ ترکی نے 19 مارچ کو صدارتی قرار داد کے ذریعے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں