پاکستان دوست، برہان قایا ترک، صدرایردوان کی آق پارٹی کی دی سینٹرل ڈیسشن اینڈایگزیکٹوبورڈ کےرکن منتخب

پاکستان کےدوست اوربرادر، برہان قایا ترک کوصدررجب طیب ایردوان  نےجسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی ( آق پارٹی)کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے MKYK یعنی دی سینٹرل ڈیسشن اینڈ ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا ہے

1608975
پاکستان دوست، برہان قایا ترک، صدرایردوان کی آق پارٹی کی دی سینٹرل ڈیسشن اینڈایگزیکٹوبورڈ کےرکن منتخب

پاکستان کے  دوست اور برادر،  برہان قایا ترک کو صدر رجب طیب ایردوان  نے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی ( آق پارٹی)کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے MKYK یعنی

The Central Decision and Executive Board

کا رکن منتخب  کرلیا ہے۔  برہان قایا ترک اس سے قبل آق پارٹی  کے ڈپٹی ہیڈ آف فارن افیئر کی خدمات سر انجام  دے رہے تھے۔

وہ ترکی کے واحد سیاستدان ہیں جن  کے پاکستان میں تمام ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے  قریبی مراسم قائم ہیں   اور یہ تمام سیاسی  رہنما ان کو  لاہوری ہونے کے ناتے ( وہ اپنے آپ کو لاہوری کہلوانا اس لیے پسند کرتے ہیں  کہ انہوں نے  اپنی  اعلیٰ  تعلیم  لاہور یونیورسٹی  آف  انجنئیرنگ  اینڈ ٹیکنولوجی  سے  حاصل کی  اور وہ بڑی روانی سے اُردو اور تھوڑے   بہت پنجابی کے الفاظ  بھی اپنی گفتگو میں بولتے ہیں )   ان کو پاکستان کی سیاست میں حصہ  لینے  اور وہاں سے  رکنِ پارلیمنٹ منتخب کروانے  کی کئی بار آفر بھی ہوچکی ہے۔  

برہان قایا ترک  انجنئیرنگ یونیورسٹی سے  فارغ  التحصیل ہونے کے بعد کچھ عرصہ  مختلف پروجیکٹس پر لاہور ہی میں کام کرتے رہے ہیں۔اس کے بعد  انہوں نے  امریکی بین الاقوامی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری  حاصل کی۔

برہان قایا ترک نے  پاکستان کے علاوہ  نیپال ، ہندوستان اور افغانستان میں بین الاقوامی کمپنیوں میں  مشاورت اور سینئر مینجمنٹ کی پوزیشنوں میں  بھی فرائض ادا کیے۔

برہان قایا ترک  پارلیمنٹ میں مسلسل تین ادوار میں رکن پارلیمنٹ رہے  اور پارلیمنٹ میں سب سے بڑے دوستانہ  گروپ،    "ترکی - پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ" کے مسلسل تین بار چئیرمین بھی رہے   ہیں اور وہ اس وقت  پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن  کے صدر کے طور پر بھی فرائض ادا کررہے ہیں۔ وہ اے پی اے کمیشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن  کے صدر کے طور پر  ہمیشہ ہی انہوں نے  انقرہ میں  منعقد ہونے والے ثقافتی  پروگراموں کو منعقد کروانے میں بڑا نمایاں کردار ادا کیا اور پاکستان سے آنے والے  سرکاری اور غیر سرکاری وفود کی مہمان نوازی کرنے میں فخر محسوس کیا ۔ پاکستان  سے گہری محبت اور پاکستان سے تعلقات  کو فروغ دینے کی انتھک  کوششوں ہی کے نتیجے میں انہیں حکومتِ پاکستان  نے " ستارہ امتیاز" سے بھی نوازہ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  گزشتہ دنوں  انقرہ میں منعقد ہونے والے   جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ (آق پارٹی) کے ساتویں عام کنونشن  کے موقع پر  آق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو  کونسل کی اراکین کی تعداد 50 سے بڑھا کر  75 کردی ہے اور برہان قایا ترک کو ان کی پارٹی میں خدمات کی بنا پر انہیں بھی   اس کا رکن  نامزد  کیا ہے اس طرح ایردوان کی سینٹرل  ایگزیکٹو کونسل میں  ایک لحاظ سے  پاکستان کے نمائندے  کو بھی جگہ حاصل ہوگئی ہے جس سے  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید  فروغ دینے اور ثقافتی سرگرمیوں کو زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں