صدر ایردوان کی شہید کے کنبے سے ملاقات، "شہید کے بچے ہمارے پاس شہید کی امانت ہیں"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی ضلع بتلیس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے صوبیدار خاقان گُل کے کنبے کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

1596557
صدر ایردوان کی شہید کے کنبے سے ملاقات، "شہید کے بچے ہمارے پاس شہید کی امانت ہیں"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع بتلیس کی تحصیل تاتوان میں ہیلی کاپٹر  حادثے میں شہید ہونے والے صوبیدار خاقان گُل کے کنبے کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

آماسیا گورنر دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ضلع ازمیر سے اسمبلی ممبر بن علی یلدرم  نے ضلع آماسیا کے گاوں دوعان تیپے میں مقیم  شہید صوبیدار خاقان گل کے  کنبے سے ملاقات کی اور اس دوران ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کی بھی شہید کے کنبے سے ملاقات کروائی۔

ملاقات سے متعلق شئیر کی گئی تصاویر کے مطابق صدر ایردوان نے شہید کی اہلیہ فاطمہ گل کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شہید کے بچے ہمارے پاس شہید کی امانت ہیں۔ اس امانت کے معاملے میں، ہم انشاءاللہ اپنی ذمہ داریوں کو  پورا کریں گے"۔

واضح رہے کہ 5 مارچ کو بِن گیول سے بتلیس کی تحصیل تاتوان کے لئے عازم سفر فوجی ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 11 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #شہید

متعللقہ خبریں