آپریشن پنجہ عقاب  -2 کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے سرغنہ ہلاک : وزیر قومی دفاع

وزیر  قومی دفاع حلوصی اقار  نے ان خیالات کا اظہار ازمیر  کے فوچہ کے علاقے  میں  رجسٹریشن تقریب میں دوسری کوریٹی فلوٹیلا کموڈور سے خطاب کے دوران کیا۔

1586970
آپریشن پنجہ عقاب  -2 کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے سرغنہ ہلاک : وزیر قومی دفاع

آپریشن پنجہ عقاب  -2 کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے نام نہاد سرغنہ منتظمین  میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

وزیر  قومی دفاع حلوصی اقار  نے ان خیالات کا اظہار ازمیر  کے فوچہ کے علاقے  میں  رجسٹریشن تقریب میں دوسری کوریٹی فلوٹیلا کموڈور سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر آقار  نے اس بات پر زور دیا کہ 10 فروری کو شروع ہونے والے اور 4 دن تک جاری رہنے والے آپریشن پنجہ عقاب - 2 کے ساتھ ہی عراق کے گارا علاقے میں دہشت گردوں کو شدید نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ

"پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد اسرغنہ منتظمین کے  پاس فرار ہونے کے لئے کہیں بھی جگہ نہیں تھی ، اس آپریشن کے دوران   4 اعلی سطحکے  دہشت گرد وں سمیت کل 53دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آقار نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں کو آپریشن کے بعد دہشت گرد تنظیم کو انٹیلی جنس سے ایک زبردست دھچکا لگا جس پر ان میں کھلببلی مچ گئی۔انہوں نے کہا اب دہشت گرد کہیں بھی محفوظ  نہیں رہ سکیں گے۔

متعللقہ خبریں