ترکی کے بحری جہاز پر حملہ، جہاز کے عملے کا ایک اہلکار ہلاک، 15 اغوا

ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جہاز کے عملے کی رہائی کے لئے تمام حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1569774
ترکی کے بحری جہاز پر حملہ، جہاز کے عملے کا ایک اہلکار ہلاک، 15 اغوا

نائیجیریا کے کھلے سمندر میں بحری قزاقوں نے ترکی  کے بحری جہاز کو یرغمال بنا لیا اور عملے کے ایک آذری اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق خلیج گنی  کے ساو ٹوم ساحل  سے 100 بحری میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں استنبول کی ایک کمپنی کے موزارٹ نامی بحری جہاز پرحملہ کیا گیا۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کے وقت جہاز نائیجیریا کے شہر لاگوس سےجنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون کی طرف جا رہا تھا۔ حملے میں جہاز کے 19 رکنی عملے کا ایک اہلکار ہلاک کر دیا گیا ہے اور 15 کو اغوا کر لیا گیا ہے عملے کی 3 اہلکار قزاقوں کے ساتھ جہاز میں  ہیں۔

ترکی نے مغوی عملے کی بازیابی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون پر جہاز کے چوتھے کپتان فرقان یارین  کے ساتھ ملاقات کی اور جہاز کی صورتحال سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں۔

صدر ایردوان کو بتایا گیا ہے کہ جہاز  عملے کے باقی ماندہ تین اراکین کے ساتھ گیبن کی طرف جا رہا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جہاز کے عملے کی رہائی کے لئے تمام حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی فاروق یارین اور شپنگ کمپنی کے انٹرپرینر عثمان لیونت  قارسان  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ،ہلاک ہونے والے رکن کے لئے تعزیت  کی اور کہا ہے کہ مغوی عملے کی جلد از جلد بازیابی اور اپنے گھروں کو واپسی کے لئے  تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی اور  ہلاک کئے جانے والے آذری شہری کےلئے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاز کے بندرگاہ  پر پہنچتے ہی میت کی فوراً آذربائیجان منتقلی کے لئے کاروائیوں کا آغاز  کر دیا جائے گا۔

ترکی نے آبوجا، نائیجر اور اطراف کے ممالک میں ترکی کے سفارتخانوں کو  مغوی عملے کی بازیابی کے لئے متحرک کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں