ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں پائیدار مثبت ماحول کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: چاوش اولو

ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں مثبت ماحول نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس مثبت ماحول کو پائیدار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1568590
ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں پائیدار مثبت ماحول کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں مثبت ماحول نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس مثبت ماحول کو پائیدار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

میولود چاوش اولو نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں ویزے کی معافی اور کسٹم یونین  جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  کا انعقاد ہوا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ وہ بوریل کی دعوت پر برسلز کے دورے پر ہیں اور آج اور کل ان کا ایجنڈہ نہایت مصروف ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2020 ترکی یورپی یونین تعلقات کے حوالے سے پُر مسائل سال رہا لیکن ماہِ دسمبر کا سربراہی اجلاس مثبت ماحول  کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے۔ ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں سازگار ماحول نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس ماحول کو پائیدار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی۔یورپی یونین تعلقات ہمارے علاقائی مسائل کے مشترکہ حل کے حوالے سے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

متوقع مذاکرات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اس کے علاوہ ہم نے مشرقی بحیرہ روم پر بھی ایک تفصیلی  کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے۔ مذاکرات میں ہم اس پہلو پر بھی اور ویزے کی معافی کے بارے میں متوقع ضروری اقدامات کا بھی   جائزہ لیں گے۔ آج اور کل متوقع اجلاسوں میں ہم اپنے مخاطبین کو اپنی توقعات سے آگاہ کریں گے۔ ہم ان تما م اجلاسوں کے مثبت ماحول میں طے پانے کے متمنی ہیں۔

بوریل نے بھی ترکی۔یونان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم مشرقی بحیرہ روم میں تناو میں کمی کے خواہش مند ہیں۔ اس پہلو پر ہم دونوں طرف سے ماحول  میں پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ترکی اور یونان کا دوبارہ سے مذاکرات کی میز پر آنا ایک اچھا قدم ہے"۔



متعللقہ خبریں