قالن ۔اوبرائن رابطہ،دو طرفہ تعلقات پر غور

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق،اس بات چیت میں ابراہیم قالن نے سبکدوش ہونے والے  امریکی مشیر  کے ہمراہ  ترک۔امریکی تعلقات اور علاقائی موضوعات پر غور کرنے سمیت دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی

1567218
قالن ۔اوبرائن رابطہ،دو طرفہ تعلقات پر غور

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ او برائن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

 ترک صدارتی ذرائع کے مطابق،اس بات چیت میں ابراہیم قالن نے سبکدوش ہونے والے  امریکی مشیر  کے ہمراہ  ترک۔امریکی تعلقات اور علاقائی موضوعات پر غور کرنے سمیت دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی ۔

دونوں مشیروں نے ترک۔امریکہ تعلقات میں مختلف  معاملات  کے پیش نظر روابط کے تسلسل کاخیرمقدم کیا اورکہا کہ  باہمی مفادات اور احترام کے دائرےمیں  ترک۔امریکی تعلقات میں پیش رفت روابط کی اساس رہی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں