ترکی: ہم امریکہ میں تمام فریقین کو اعتدال کی دعوت دیتے ہیں

ہم امریکہ میں کل کانگریس کی عمارت پر حملے کے اقدام تک پہنچنے والے داخلی  حالات پر تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1558983
ترکی: ہم امریکہ میں تمام فریقین کو اعتدال کی دعوت دیتے ہیں

ترکی نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے  کہ" ہم امریکہ میں کل کانگریس کی عمارت پر حملے کے اقدام تک پہنچنے والے داخلی  حالات پر تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم تمام فریقین کو اعتدال اور عقل سلیم سے کام لینے کی دعوت  دیتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ امریکہ بالغ النظری کے ساتھ اس داخلی سیاسی بحران پر قابو پا  لے گا"۔

بیان میں امریکہ میں موجود ترک شہریوں کو پُر ہجوم مقامات اور مظاہروں والی جگہوں سے دُور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں