پابندیوں پر افسوس ہے،ترکی اور نیٹو ممالک مسئلےکا حل تلاش کریں،اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک کا ایک دوسرے پر پابندیوں کا نفاذ  قابل افسوس ہے ،میں نے  ترکی کو اس سے قبل  ایس چار سو نظام کی خرید سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا تھا

1546360
پابندیوں پر افسوس ہے،ترکی اور نیٹو ممالک مسئلےکا حل تلاش کریں،اسٹولٹن برگ

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  روسی ساختہ ایس چار سو دفاعی نظام  خریدنے پر ترکی کے خلاف عائد امریکی پابندیوں پر افسوس کرتےہوئے امید ظاہر کی ہےکہ نیٹو اور اس کے رکن ممالک  آپس کے تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 اسٹولٹن برگ نے  برسلز میں مونٹی نیگرو  کے وزیراعظم دراوکو کریوو کاپیچ  سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  نیٹو کے رکن ممالک کا ایک دوسرے پر پابندیوں کا نفاذ  قابل افسوس ہے ،میں نے  ترکی کو اس سے قبل  ایس چار سو نظام کی خرید سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا تھا۔

 اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ ایک   قومی ارادہ ہے مگر ایس چار سو نظام نیٹو سے میل نہیں کھاتا ،یہ نظام نیتو کے فضائی اور دفاعی میزائل نظام سے ہم آہنگ نہیں ہے لہذا میں نے اپنے خدشات ظاہر کیے تھے اب میں تکری اور نیٹو کے رکن ممالک سے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی امید کرتا ہوں ،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے۔

 یاد رہے کہ ترکی نے روسی ساختہ ایس چار سو نظام خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پاداش میں امریکہ نے پابندیاں  عائد کر دی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں