ہمارا، مشرقی بحیرہ روم میں، اپنے حق و مفادات  کے حصول سے باز آنا ناممکن ہے: چاوش اولو

صرف پابندیوں یا پھر یورپی یونین کی تنقید کے خوف سے ہمارامشرقی بحیرہ روم میں اپنے حق اور مفادات سے  پیچھے ہٹنا ناممکن ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1545699
ہمارا، مشرقی بحیرہ روم میں، اپنے حق و مفادات  کے حصول سے باز آنا ناممکن ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہمارا، مشرقی بحیرہ روم میں، اپنے حق و مفادات  کے حصول سے باز آنا ناممکن ہے۔

ترکی قومی اسمبلی میں جاری کردہ بیانات میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ" اس وقت اگر ترکی کے بغیر شام ، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم، کاکیشیا، افغانستان اور عراق جیسے مسائل میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا تو یہ ہماری فعال خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ صرف اس وجہ سے کہ کہیں ہم پر پابندیاں نہ لگا دی جائیں  یا پھرکہیں  یورپی یونین ہم پر تنقید نہ کرنا شروع کر دے ہمارامشرقی بحیرہ روم میں اپنے حق اور مفادات سے  پیچھے ہٹنا ناممکن ہے"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " اب ہم بحیثیت ترکی اس قدر مضبوط ہو چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر کھیل کی بساط بچھابھی  رہے ہیں  اور وقت آنے پر اپنے ملکی مفاد کے خلاف کھیلے جانے والے کھیلوں کی بساط اُلٹ بھی رہے ہیں۔ ہم مضبوط ہونے اور اپنی داستان رقم کرنے پر مجبور ہیں"۔



متعللقہ خبریں