ترک وزیر خارجہ کی متعدد عالمی سربراہان سے ٹیلی فونک ملاقاتیں

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  چاوش اولو  اور راب نے اس ملاقات میں قبرص، لیبیااور بالائی قارا باغ  معاملات پر غورکیا

1531115
ترک وزیر خارجہ کی متعدد عالمی سربراہان  سے ٹیلی فونک ملاقاتیں

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے  ٹیلی فونک ملاقات کی ۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  چاوش اولو  اور راب نے اس ملاقات میں قبرص، لیبیااور بالائی قارا باغ  معاملات پر غورکیا۔

ترک وزیر  نے علاوہ ازیں ہسپانوی  وزیر خارجہ، یورپی یونین و تعاون امور کے وزیر آرانچا گونزالیز لایا سے  بھی  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس دوران دو طرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئے۔

میولود چاوش اولو نے بعد ازاں  عراقی کردی علاقائی انتطامیہ کے صدر نیچروان برزانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔

برزانی   کے میڈیا دفتر   نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ اس  گفتگو میں  چاوش اولو نے عربیل کے گورنر  کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر برزانی سے اظہارِ تعزیت کیا۔

 



متعللقہ خبریں