ترکی: شین توپ کی کووِڈ۔19 ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے سے ملاقات

اپنے شہریوں کی کامیابی ، ترکی سے لگاو اور جذبہ خدمت ہم سب کے لئے باعث فخر ہے: مصطفیٰ شین توپ

1529965
ترکی: شین توپ کی کووِڈ۔19 ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے سے ملاقات

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ  نے کووِڈ۔19 ویکسین  تیار کرنے والی جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم کے بانیوں میں سے  ترک جوڑے پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلیم تورے جی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مصطفیٰ شین توپ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کووِڈ۔19 ویکسین تیار کرنے والے قابل قدر سائنس دانوں پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین اور ڈاکٹر اوزلیم تورے جی  کے ساتھ ملاقات کی اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

شین توپ نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کی کامیابی ، ترکی سے لگاو اور جذبہ خدمت ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ میں دوبارہ  مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مزید کامیابیوں کو متمنی ہوں۔



متعللقہ خبریں