ترک صدر کی جانب سے شمالی قبرص میں ایمرجنسی اسپتال کا افتتاح

صدر ایردوان نے  اس موقع پر مژدہ دیتے ہوئے کہا کہ 500 بستروں  والے  مزید ایک اسپتال کو شمالی قبرص میں تعمیر کیا جائیگا۔

1528308
ترک صدر کی جانب سے شمالی قبرص میں ایمرجنسی اسپتال کا افتتاح

صدر  رجب طیب  ایردوان نے لیفوشا ایمرجنسی  اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے قیام کی 37 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سرگرمیوں  میں شرکت کی غرض سے  لیفکوشا  تشریف لیجانے والے صدر ایردوان نے  شہر میں 45 دنوں میں تعمیر کیے  گئے ایمرجنسی اسپتال  کا افتتاح میزبان صدر ایرسن تاتار کے ہمراہ کیا۔

صدر ایردوان نے  اس موقع پر مژدہ دیتے ہوئے کہا کہ 500 بستروں  والے  مزید ایک اسپتال کو شمالی قبرص میں تعمیر کیا جائیگا۔

 عام وبا  کے پھیلنے کے وقت موجودہ صدر اس ملک کے وزیر اعظم تھے جنہوں نے اس سلسلے میں  ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان ، نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیر صحت قوجا کی رہنمائی میں  اقدامات اٹھائے تھے۔

تقریب کےد وران شمالی قبرصی ترک جموہریہ کے وزیر صحت علی پیل لی  نے بھی کہا کہ قلیل مدت میں تعمیر کردہ ایمرجنسی اسپتال ترکی کی عالمی سطح پر طاقت کا مظہر ہے۔

دونوں صدور نے 46 برسوں بعد کھلنے والے ماراش کا دورہ کرنے کے بعد  ایوان صدر میں بند کمرے میں مذاکرات کیے۔  جس دوران قبرص دعوے اور مشرقی بحیرہ روم کی تازہ صورتحال زیر غور آئی۔

 



متعللقہ خبریں