صدر ایردوان کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں زلزلے کی آفت پر افسوس کا اور اس مشکل گھڑی میں باہمی اتحاد و اخوّت کے جذبات کا اظہار کیا ہے: صدارتی دفتر  محکمہ مواصلات

1519544
صدر ایردوان کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر  محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ازمیر میں  زلزلے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی اور زلزلے کی آفت پر افسوس کا اور اس مشکل گھڑی میں باہمی اتحاد و اخوّت کے جذبات کا اظہار کیاہے۔

صدر ایردوان نے بھی وزیر اعظم خان کا شکریہ ادا کیا اور گذشتہ ہفتے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے پر ایک دفعہ پھراظہارِ  تعزیت کیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مدرسے میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں 7 طالبعلم ہلاک اور زیادہ تر بچوں سمیت 70 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں