ترکی وزارت دفاع: یومِ جمہوریہ کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو پیغام

موت کی پرواہ کئے بغیر آزادی کے راستے پر پہلی گولی چلانے کا نام جمہوریت ہے: ترکی وزارت دفاع

1517976
ترکی وزارت دفاع: یومِ جمہوریہ کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو پیغام

ترکی وزارت دفاع نے ویڈیو پیغام کے ذریعے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ " جمہوریہ ترکی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم غازی مصطفیٰ کمال اور ان کے مسلح ساتھیوں سمیت جنگ نجات کے تمام دلیروں، شہداء اور غازیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ یومِ جمہوریہ مبارک ہو"۔

پیغام کے ساتھ شئیر کی گئی ویڈیو " موت کی پرواہ کئے بغیر آزادی کے راستے پر پہلی گولی چلانے کا نام جمہوریت ہے" کے الفاظ سے شروع ہوتی ہے۔

ویڈیو میں غازی مصطفیٰ کمال کے بعد ترک مسلح افواج   کی تصاویر کو جگہ دی گئی ہے۔

ویڈیو میں دئیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ " سمندروں پر حکمرانی کرنے والوں کے،جہان پر حکمرانی کرنے کے شعور کے ساتھ، بلا خوف و خطر نیلے وطن میں موجود رہنے کا نام جمہوریت ہے۔  وسیع و عریض آسمانوں پر آہنی پروں کے ساتھ  دوست کے لئے تحفظ اور دشمن کے لئے اجل بننے کا نام جمہوریت ہے۔ اپنے گرد و پیش سے باخبر رہنے، معصوم انسانوں کی مدد کرنے اور ان کی امید بننے کا نام جمہوریت ہے۔ استقلال سے استقبال کی طرف پھیلے ہوئے اس 97 ویں سال میں ہم غازی مصطفیٰ کمال، ان کے ساتھیوں اور اپنی دلیر ملت کے لئے تاابد احترام اور احسان مندی کے ساتھ 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ مبارک ہو"۔



متعللقہ خبریں