ترکی اپنے ویژن کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق بڑھنا جاری رکھے گا: ایردوان

جیسے اس جمہوریت کے بانی نے عالمی طاقتوں کے منصوبوں پر پانی پھیر کر اس وطن کو قبضے سے آزاد کروایا تھا ہم بھی اسی شکل میں اپنے اہداف کی طرف بڑھنا جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1518028
ترکی اپنے ویژن کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق بڑھنا جاری رکھے گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ملک میں اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں، اس موقع کی خوشی میں شامل ہر ایک کا دل سے شکرگزار ہوں اور اعلان جمہوریہ کے 97 ویں سال کے موقع پر جنگ نجات کے تمام دلیروں اور جمہوریت کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک  کو عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔

انہوں نے فتح ملازگیرت سے لے کر متعدد محاذوں پر جاری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  آپریشنوں تک ایک ہزار سال سے اس وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء اور غازیوں کو جذبات ِ عقیدت و احترام پیش کئے ہیں اور کہا ہے کہ جنگ نجات کے بعد 15 جولائی کو ایک دفعہ پھر غازی کا عنوان حاصل کرنے والی ترکی قومی اسمبلی کو بھی میں جذبہ احترام پیش کرتا ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب ہم جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ہمارا 2023 کے اہداف تک رسائی  کا سفر بھی ان تیاریوں کے ساتھ ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایک ایسا ملک ہے کہ جس نے، جمہوریت اور ترقی  کی جدوجہد کو واحد پارٹی اقتدار سے لے کر مارشل لاوں تک نگرانی کے تسلط سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد تک متعدد رکاوٹوں کو عبور کر کے، آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔اس مشکل اور طویل سفر میں ہمیں جن دشواریوں کا سامنا ہوا انہوں نے ہمیں ملّی استقلال و استقبال کے راستے سے واپس پلٹانے کی بجائے ہمارے عزم و ارادے کو اور بھی جِلا بخشی  ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ جدوجہد نجات  کی طرح آج بھی ہم اتحاد و اخوت کے ساتھ یک جان ہو کر مستقبل کی تعمیر میں مصروف ہیں۔جیسے جیسے ہم اپنے اہداف سے قریب پہنچ رہے ہیں ہمارے ملک پر حملوں کے محاذوں میں بھی وسعت آتی جا رہی ہے۔ ہم ملت سے حاصل کردہ قوت کے ساتھ ہماری اقتصادیات سے لے کر اقدار تک ہر پہلو کو نشانہ بنانے والے  ان تمام حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ ماضی میں وہ معمولی مداخلتوں کے ساتھ ترکی کا رُخ متعین کر لیتے تھے لیکن اب وہ ترکی کے خود ارادیت کے ساتھ حرکت کرنے پر بے اطمینانی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کے اقدامات اور احکامات کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی۔ ہمارا ملک کسی کے اقدام و کلام کی پرواہ کئے بغیر اپنے ویژن کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھنا جاری رکھے گا۔

جیسے اس جمہوریت کے بانی نے اس وطن کو سات عالمی طاقتوں کے منصوبوں پر پانی پھیر کر قبضے سے آزاد کروایا تھا ہم بھی اسی شکل میں اپنے اہداف کی طرف بڑھنا جاری رکھیں گے۔آج ہم 20 سال پہلے کے مقابلے میں اور بھی زیادہ طاقتور ہیں، ہمارا ایمان اور بھی زیادہ مضبوط ہے۔ انشاء اللہ اپنے ملک کو 2023 کے اہداف پر پہنچا کر ہم اپنے علاقے اور دنیا میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز کریں گے۔

گلوبل سسٹم کے نقائص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے 5 سے بڑے ہونے کے بارے میں جو آواز ہم نے اٹھائی تھی اس کی بازگشت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر جس خوشحال مستقبل کا خواب دیکھا ہے اس کی طرف زیادہ پُر امید شکل میں بڑھ رہے ہیں۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ان جذبات کے ساتھ ایک دفعہ پھر آپ سب کو جمہوریت کی 97 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


ٹیگز: #جمہوریت

متعللقہ خبریں