ترکی کے سرحدی علاقوں میں کسی دہشت گردی دلدل کے ڈھیرے جمانے کی اجازت نہیں جائیگی، ترک صدر

مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی شرارتوں کے سامنے گردن جھکانے کے بجائے قوانین پر  عمل پیرا ہوا جائیگا

1515213
ترکی کے سرحدی علاقوں میں کسی دہشت گردی دلدل کے ڈھیرے جمانے کی اجازت نہیں جائیگی، ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے سرحدی  علاقوں میں دہشت گردوں کی دلدل کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

جناب ایردوان نے قیصری کے قادر خاص اسٹیڈیم  میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قیصری 7ویں ضلعی کنونشن سے خطاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ’’ حالیہ ایام میں  شام کی عراق سے متصل سرحدی علاقے میں ایک نئی دہشت گرد تنظیم نے اپنی کاروائیوں کو سرعت دی ہے، یہ لوگ وہاں پر ایک دہشت گرد  ریاست قائم کرنے کے درپے  ہیں۔ ترکی اپنی سرحدوں کے جوار میں اس قسم کی دہشت گرد دلدل ، ریاست کے قیام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔ ہم اس کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کریں گے،  اس معاملے کا اتحادی اور دوستی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی طرح مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی شرارتوں کے سامنے گردن جھکانے کے بجائے قوانین پر  عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ اس علاقے کا سرسری جائزہ لینے بھی ترکی کے حق جانب ہونے کا اندازہ ہو جائیگا۔‘‘

جناب ایردوان نے آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح صدر الہام علی یف سے ہماری بات چیت ہوئی ہے۔ اسوقت آذری بھائی مقبوضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں، ان کی بازیابی کاعمل شروع ہو چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں