اقوام متحدہ کو انسانی اقدار کے حامل کسی ڈھانچے سے ہمکنار ہونا لازم و ملزوم ہے، صدر ایردوان

سلامتی کونسل سمیت اقوام ِ متحدہ  کے نظام میں اصلاحات پر مبنی کوششوں میں ’’دنیا 5 سے بڑی ہے‘‘ شعور  کے ساتھ  ہم خدمات ادا کر رہے ہیں

1515184
اقوام متحدہ کو انسانی اقدار کے حامل کسی ڈھانچے سے ہمکنار ہونا لازم و ملزوم ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو کہیں زیادہ ڈیموکریٹک انسانی اقدار پر مبنی ڈھانچے سے ہمکنار ہونے کی ضرورت ہے۔

جناب ایردوان نے  24 اکتوبر اقوام متحدہ  یوم اور تنظیم کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی ایک پیغام کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اقوام  متحدہ کا مزید تمثیلی ، ڈیموکریٹک، جواب دہ، مؤثر، شفاف، منصفانہ اور انسانی اقدار کے حامل کسی ڈھانچے سے ہمکنار ہونا، جیسا کہ عام وبا  نے بھی اس چیز کی تائید کی ہے ، لازم و ملزوم ہے۔

اس اعتبار سے سلامتی کونسل سمیت اقوام ِ متحدہ  کے نظام میں اصلاحات پر مبنی کوششوں میں ’’دنیا 5 سے بڑی ہے‘‘ شعور  کے ساتھ  ہم خدمات ادا کر رہے ہیں۔

میں اقوام متحدہ کے امن، استحکام ، ترقی اور انصاف  کے قیام میں خدمات کو جاری رکھنے کے یقین کے ساتھ 24 اکتوبر یومِ اقوام متحدہ کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں