ترکی اور یونان کے مابین ڈائیلاگ میکانزم پر نیٹو کا اظہارممنونیت

طرفین نے کسی بھی وقت رابطہ قائم کر سکنے والا ایک چینل قائم کیا ہے جسے وسعت دیے جا سکنے پر کام کیا جا رہا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

1514548
ترکی اور یونان کے مابین ڈائیلاگ میکانزم پر نیٹو کا اظہارممنونیت

نیٹو کے سیکرٹری جنرک ینز اسٹولٹن برگ نے ترکی اور یونا ن کے مابین قائم کردہ میکانزم پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  منعقدہ نیٹو کے وزرا دفاع کے اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر پریس بریفنگ دی۔

اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال پر غور کرنے کی توضیح کرنے والے اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ وزرا نے عالمی قوانین  و میثاق تعاون کے دائرہ کار میں علاقے میں کشیدگی میں گراوٹ کی ضرورت کے معاملے میں مطابقت قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ وزرا دفاع نیٹو نے علاوہ ازیں مشرقی بحیرہ روم میں واقعات اور حادثات کا سد باب کرنے کا مقصد  رکھنے والے نیٹو  کے جھڑپوں کا سد باب میکانزم کی بھر پور حمایت کی ہے ۔فضا اور سمندروں میں جانی نقصانات کا سد باب کرنا ایک اہم ذمہ داری ہے، جسے ہم محض بحری جہازوں اور طیاروں کے کپتانوں کے کندھوں پر نہیں  پھینک سکتے۔ بطور سیاسی شخصیات  ہمیں تنازعات کا حل تلاش کر سکنے کے لیے  ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے چاہییں۔

اسٹولٹن برگ نے مزید بتایا کہ ترکی اور یونان  کی جانب سے لچکداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس طرح کے ایک میکانزم کو قائم کر سکنے  کو ہماری پذیرائی ملی ہے۔  طرفین نے کسی بھی وقت رابطہ قائم کر سکنے والا ایک چینل قائم کیا ہے جسے وسعت دیے جا سکنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

ترکی اور یونان  نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں  روزانہ  مذاکرات کر رہے ہیں، اسوقت بعض تنازعات اور تضادات موجود ہیں ، آج کے اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔  جھڑپوں کا سد باب کر نے کے میکانزم کی بھر پور طریقے سے حمایت کی گئی ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں