ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشتگرد گرفتار

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے پہاڑی کیمپ میں شامل اور میٹروپولیٹن شہروں میں حملوں کے لئے تربیت یافتہ 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

1512338
ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کے 4 دہشتگرد گرفتار

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے پہاڑی کیمپ میں شامل اور میٹروپولیٹن شہروں میں حملوں کے لئے تربیت یافتہ 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

 دیار بکر  ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ 4 دہشت گرد2013 میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے  پہاڑی کیمپ میں شامل ہوئے ، دھماکہ خیز مواد کے ساتھ میٹروپولیٹن شہروں پر حملوں کی تربیت حاصل کی ، تنظیم کے "خفیہ شہر" نامی سیل میں شامل رہے اور "سلیپنگ سیل" کے طور پر تیار حالت میں رکھے گئے۔

استنبول اور دیاربکر میں 16 اکتوبر  کو بیک وقت کئے گئے آپریشن میں گرفتار ہونے والے مذکورہ 4 ملزمان کو عدالتی کاروائی کے بعد "مسلح دہشت گرد تنظیم کی رکنیت " کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دہشت گردوں میں سے ایک دیار بکر ہسپتال میں مریضوں کو بیہوش کرنے والے  عملے میں شامل تھا۔



متعللقہ خبریں