ترکی، آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان فرنٹ لائن پرعارضی فائر بندی کا جائزہ لیتا رہے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولو چاوش اولو  نے آذربائیجان - ارمینیا فرنٹ لائن پر عارضی فائر بندی کے اطلاق کے بارے میں روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف سے معلومات حاصل کیں

1506445
ترکی، آذربائیجان  اور آرمینیا کےدرمیان فرنٹ لائن پرعارضی فائر بندی کا جائزہ لیتا رہے گا: چاوش اولو

ترکی ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان   فرنٹ لائن پر  عارضی فائر بندی پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہمیولو چاوش اولو  نے آذربائیجان - ارمینیا فرنٹ لائن پر عارضی فائر بندی کے اطلاق کے بارے میں روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف سے معلومات حاصل کیں۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر خارجہ چاوش اولو نے جنگ بندی کے فیصلے کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

چاوش اولو نے  آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ بندی کے عارضی فیصلے کے عمل کا قریب سے جائزہ لینے  کا سلسلہ جاری رکھنے سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں