ترک سفارت کار وولکان بوزکر جنرل اسمبلی کے 75ویں صدر بن گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں صدر کا عہدہ  وولکان بوزکر نے سنبھالتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی وبا سے یہ باور ہوا ہے کہ ہم سب مسائل کے تدارک کےلیے ایک ہی کشتی میں سوار ہیں

1491552
ترک سفارت کار وولکان بوزکر جنرل اسمبلی کے 75ویں صدر بن گئے

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں صدر کا عہدہ  وولکان بوزکر نے سنبھال لیا ہے۔

 جنرل اسمبلی منعقدہ ایک تقریب  میں اسمبلی کے 74 ویں صدر تیجانی محمد بانڈ نے یہ فرائض بوزکر کو سونپے۔

وولکان بوزکر نے  بعد ازاں اپنے خطاب میں کہا کہ کووڈ -19 کی وبا نے  جنرل اسمبلی کے تمام منصوبوں کا رخ تبدیل کر دیا ہے، آج منہ پر پہنے ماسکوں سے  دنیا کو یہ باور ہورہا ہے کہ ہم کس قسم کے خطرات اور مسائل سے دوچار ہیں اور جن کے حل کےلیے پوری دنیا ایک ہی کشتی میںسوار نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ عالمی وبا ایک کثیر الطرفہ نظام پر اعتراضات کے برعکس یک طرفہ اقدامات کو جائز قرار دینے سمیت عالمی نظام کو لاغر  بنانے  کےلیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، دور حاضر میں  ایک عالمی نظام اور اس سے وابستہ  تنظیموں کا وجود تنقید کی زد میں ہے جن سے غلط نتائج سامنےآنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔

 بوزکر نے مزید کہا کہ   یہ وبا  ایک عالمی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کے خلاف ہمیں یک جہتی ،مشترکہ تعاون اور عالمی اداروں  پر اعتماد بحال  رکھنے کی ضرورت ہے، اس وبا سے کوئی بھی ملک تنہا نہیں لڑ سکتا،سماجی فاصلہ اس سلسلے میں   عالمی سطح پر  وبا   کا مداوا نہیں  اور نہ ہی یک طرفہ اقدامات اسے ختم کرنے میں معاون ہونگے بلکہ اس پر کجا دنیا کو اس کے اہداف سے دور کر دیں گے لہذا ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اقوام  متحدہ کے سائے میں  کثیر الطرفہ تعاون اورعالمی اداروں پر دنیا کے اعتماد کو مزید بہتر بنانے میں اپنی ذمے داری پوری کریں ۔

 واضح رہے کہ  وولکان بوزکر ستمبر سن 2021 تک  اس عہدے پر متعین رہیں گے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں