" یلدرم-10 نوردوز" آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے : ترک امور داخلہ

بیان میں بتایا گیا ہے کہ   علیحدگی پسند تنظیم کے عناصر کا ملک سے مکمل صفایا  اور علاقے میں موجود ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی غرض سے ضلعی جینڈر میری  نے یہ آپریشن شروع کیا ہے جس میں 1040 اہلکار حصہ لے رہے ہیں

1486816
" یلدرم-10  نوردوز" آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے : ترک امور داخلہ

 ترک امور داخلہ   نے ضلع وان میں  یلدرم -10 نوردوز نامی ایک  آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ   علیحدگی پسند تنظیم کے عناصر کا ملک سے مکمل صفایا  اور علاقے میں موجود ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی غرض سے ضلعی جینڈر میری  نے یہ آپریشن شروع کیا ہے جس میں 1040 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

 آپریشن میں  جینڈر میری  اور پولیس کی خصوصی ٹیم پر  مشتمل  کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

 اندرون ملک یلدرم  1-2-3-4-5-6-7-8- اور نو آپرشینز کے  نتیجے میں  اب تک 46 دہشتگرد ہلاک   اور ان کے 23 مددگاروں کو گرفتار کرنے سمیت 90 عد د غاروں،پناہ گاہوں اورت گوداموں کو تباہ کرتےہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 یلدرم آپریشن  عوامی حمایت میں کامیابی سے جاری  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں