ترک مسلح افواج کے بحری جہازوں کی قبرصی عوام کو سلامی
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں ترک مسلح افواج کے بحری جہازوں کی عوام کو سلامی
1486802
![ترک مسلح افواج کے بحری جہازوں کی قبرصی عوام کو سلامی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/93be/33c3/5f4c/5c80ecc4d3189.jpg?time=1718829551)
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں ترک مسلح افواج کے بحری جہازوں نے عوام کو سلامی پیش کی۔
بحیرہ مارمرااور مشرقی بحیرہ روم میں نیول مشقوں میں مصروف TCG الجزائری غازی حسن پاشا A-579 اور TCGعثمان غازی NL-125 بحری جہاز گیرنے بندرگاہ کے سامنے سے گزرے اور عرشے پر فوجی نظم و ضبط کے ساتھ جمع عملے نے عوام کو سلامی پیش کی۔
جہازوں کا عملہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر عرشے پر جمع ہوا اور عوام کو سلامی پیش کی۔
یہ بحری جہاز 2 سے 15 ستمبر تک جاری مشقوں میں شامل ہیں۔