ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دے گا: چیلک

امریکہ کا، جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ سے اسلحے کی پابندی  ہٹانے کا، فیصلہ ایک غلط فیصلہ ہے: عمر چیلک

1483552
ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دے گا: چیلک

ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دے گا۔

چیلک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا، جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ سے اسلحے کی پابندی  ہٹانے کا، فیصلہ ایک غلط فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "قبرصی یونانی انتظامیہ علاقے میں عدم استحکام اور مسائل پیدا کرنے والا فریق ہے اور مذکورہ فیصلہ اس کے غیر قانونی مطالبات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو قانون، ڈپلومیسی اور حق و انصاف سے باہر کسی بھی سمت میں فیصلہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم حق و انصاف کی بنیادوں پر مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن یونان نے  اپنےقزاقی پر مبنی سمجھوتوں کے ساتھ ان بنیادوں کو مسمار کر  دیا ہے۔جنوبی قبرصی انتظامیہ ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کو کسی صورت غصب نہیں کر سکتی۔ترکی ضامن ملک کی حیثیت سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کے تحفظ کا اختیار رکھتا ہے"۔

ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ "اس معاملے میں ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام واضح اور دو ٹوک ہے۔ ہم حق و انصاف اور اپنے مفادات  کے معاملے میں نہ تو کوئی  ہٹ دھرمی قبول  کریں گے اور نہ ہی کسی ہٹ دھرمی کی اجازت دیں گے۔ ترکی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ کسی ناانصافی کی اجازت نہیں دے گا"۔



متعللقہ خبریں