ترکی: امریکہ کا فیصلہ اتحاد کی روح کے منافی ہے

امریکہ کا جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ سے اسلحے کی پابندیاں ہٹانا اتحاد کی روح کے منافی ہے: ترکی وزارت خارجہ

1483395
ترکی: امریکہ کا فیصلہ اتحاد کی روح کے منافی ہے

ترکی نےکہا ہے کہ امریکہ کا جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ سے اسلحے کی پابندیاں ہٹانا اتحاد کی روح کے منافی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ سے اسلحے کی پابندیاں ہٹانے سے متعلق امریکی بیان نے جزیرے میں آباد 2 عوام ترکوں اور یونانیوں کے درمیان مساوات و توازن کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان مسئلہ قبرص  کے حل کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ایک ایسے دور میں کہ جب مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے امریکہ کی طرف سے علاقائی امن و استحکام کی فضاء کو زہر آلود کرنے والا بیان جاری کیا جانا اتحاد کی روح سے بھی ہم آہنگ نہیں  ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ، امریکہ کی طرف سے اس فیصلے پر نظر ثانی کئے جانے اور علاقے میں قیام امن و استحکام کی کوششوں کے ساتھ تعاون کئے جانے کے منتظر ہیں۔بصورت دیگر ترکی،  ضامن ملک کی حیثیت سے اپنی قانونی و تاریخی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ اور قبرصی ترکوں کی سلامتی کے ضامن جوابی اقدامات کرے گا"۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ پر 1987 سے اسلحے کی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔



متعللقہ خبریں