ترک حفاظتی قوتوں کی کوششیں بارآور،3 مزید دہشتگردوں نے ہتھیار پھینک دیئے

محکمہ پولیس اور جینڈرمیری کی جانب سے  دہشتگردوں کو  اسلحہ پھیننکنے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں  پی کےکے کے 3 مزید دہشتگردوں کو ہتھیار پھینک دیئے

1483308
ترک حفاظتی قوتوں کی کوششیں بارآور،3 مزید دہشتگردوں نے ہتھیار پھینک دیئے

  ترک حفاظتی قوتوں کی کوششیں رنگ لائیں اور مزید 3 دہشتگردوں  نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔

 ترک امور داخلہ کے مطابق، محکمہ پولیس اور جینڈرمیری کی جانب سے  دہشتگردوں کو  اسلحہ پھیننکنے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں  پی کےکے کے 3 مزید دہشتگردوں کو ہتھیار پھینک دیئے اور خود کو ضلع شرناق میں قانون کے حوالے کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد 6 سال قبل  پی کےکے میں شامل ہوئے تھے جو کہ عراق میں تخریب کارانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 سال رواں کے آغاز سے اب تک 144 دہشتگردوں کو ترک حفاظتی قوتیں قائل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں