"ترکی ایک خود مختار ملک ہے"ایس-400 کی خرید کا فیصلہ اسی کا نتیجہ ہے:صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے روسی  ایس 400 دفاوعی نظام کی  تنصیب پر شرائط کا لاگو کرنا ٹھیک نہیں، ہم ایک آزاد و خود مختار ملک ہیں اور یہ فیصلہ  بھی ہمی کو کرنا ہے

1478615
"ترکی ایک خود مختار ملک ہے"ایس-400 کی خرید کا فیصلہ  اسی کا نتیجہ ہے:صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے   کہا ہے کہ روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی  تنصیب  پر امریکہ کی جانب سے شرائط کا لاگو کرنا مناسب نہیں ہے۔

 ترجمان نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ سے گفتگو کے دوران کہا کہ   ترکی کے ساتھ سلامتی،تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے امریکہ کی طرف سے روسی  ایس 400 دفاوعی نظام کی  تنصیب پر شرائط کا لاگو کرنا ٹھیک نہیں، ہم ایک آزاد و خود مختار ملک ہیں اور یہ فیصلہ  بھی ہمی کو کرنا ہے۔

 قالن نے بتایا کہ  روس سے حاصل کردہ ایس 400 نظام فی الوقت فعال نہیں ہے مگر اس سلسلے میں کام جاری ہے ، اس کا مطبل یہ ہر گز نہیں کہ  ترکی اپنے فیصلے سے دستبردار ہو رہا ہے،روس اور ہمارے درمیان ایس 400 دفاعی نظام کے معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے جس میں کسی قسم کے ردو بدل کا سوال نہیں ہے ۔

 انہوں نے اس امر کا بھی اظہارکیا کہ  ترکی کی بقا کےلیے خطرناک شام میں سرگرم عمل امریکی نواز پی وائی ڈی اور  فیتو دہشتگرد تنظیم   کے موضوعات پر امریکہ کے ساتھ عدم مفاہمت کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں