شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے چپے چپے کا تحفظ ہمارے لیے نا گزیر ہے، ترک نائب صدر

ہمارے  بحری جہاز نام نہاد معاہدوں اور بحیرہ روم میں قوانین کو پاؤں تلے روندھنے والوں  کی پرواہ کیے بغیر پیش قدمی کر رہے ہیں

1471553
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے چپے چپے کا تحفظ ہمارے لیے نا گزیر ہے، ترک نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  چپے چپے میں حاکمیت کا تحفظ ہمارے لیے ایک نا گزیر فعل  ہے۔

اوکتائے  نے یونان اور مصر کے مابین  طے پانے والے نام نہاد معاہدے  کے بعد بحیرہ روم میں  رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا۔

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری بری سرحدوں کی طرح   ہمارے بلیو وطن   کا چپہ چپہ ہمارے لیے اہم  ہے۔  ہمارے  بحری جہاز نام نہاد معاہدوں اور بحیرہ روم میں قوانین کو پاؤں تلے روندھنے والوں  کی پرواہ کیے بغیر پیش قدمی کر رہے ہیں۔   اس  علاقے میں ہمارے لیے قلعہ کی حیثیت رکھنے والے ان بحری جہازوں کو ہم سلامی پیش کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں