ترکی بیروت میں حالات معمول پر آنے تک اس ملک کی مدد کرتا رہے گا، نائب صدر

لبنان میں ترکی،  ترک عوام  اور قوم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، ہمارے روابط قلبی اور دوستانہ ہیں

1469392
ترکی  بیروت میں حالات معمول پر آنے تک اس ملک کی مدد کرتا رہے گا، نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے لبنان دارالحکومت بیروت کا دورہ کر رہے ہیں۔

نائب صدر جب بیروت کے ہوائی اڈے کو پہنچے  تو  لبنانی وزیر خارجہ، ترکی کے بیروت میں سفیر ، ترکی آفات  و ہنگامی حالات کے    چیئر مین مہمت گل لو اولو نے ان کا خیر مقدم کیا۔

جناب اوکتائے نے صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کے بعد بتایا کہ  ہم نے لبنانی صدر سے کہا ہے کہ ہم مزید خوراک، طبی سازو سامان  کی امداد کے لیے تیار ہیں اور اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کے تمام  تر اسپتال اور ہوائی ایمبولینس  لبنانی عوام کی خدمات کے لیے  تیار ہیں، بیروت بندر گاہ کو دوبارہ سے خدمات کے لیے کھولنے تک ترکی کی مرسن بندرگاہ لبنان کی خدمات کے لیے کھلی رہے گی۔

جناب اوکتائے نے بتایا کہ  شدید نقصان پہنچنے والی بیروت بندر گاہ اور گرد و نواح کی عمارتوں کی نشاط ِ نو   میں بھی ترکی کی خدمات حاضر ہیں۔

نائب صدر اور وزیر خارجہ میولو د چاوش اولو نے بعد ازاں دھماکہ ہونے والے مقام  کا معائنہ بھی  کیا۔

جناب اوکتائے نے  بعد ازاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ "لبنان میں ترکی،  ترک عوام  اور قوم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، ہمارے روابط قلبی اور دوستانہ ہیں۔  ہم نے لبنانی بھائیوں کو   بطور ترکی ہر  طرح کے امکانات کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہونے کا  واضح پیغام دیا ہے۔  اس ملک کو  اب کے بعد خوردنی اشیاء، طبی سازو سامان، ادویات ، گندم اور آٹے کی امداد جاری رہے گی۔ "

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملک کو اس وقت وسیع پیمانے کے شیشے اور تعمیراتی سامان کی ضرورت لا حق  ہے۔  ہم ضرورت کے تقاضے کے  دائرہ کار میں لازمی تعاون فراہم کریں گے، متاثرہ علاقے کی بحالی تک  ترکی اس  ملک میں خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

وزیر ِ خارجہ کے بھی نائب صدر کی ہمراہی کرنے والے اس دورے میں ترک وفد  لبنانی اسپیکر ِ اسمبلی اور وزیر اعظم حسن دیاب سے  بھی ملاقات کرے گا۔

علاوہ  ازیں ترک نائب صدر ترک ہلال احمر اور آفات و ہنگامی حالات کے ادارے کی ٹیموں کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں