ہم اپنے تمام تر وسائل آذربائیجان کے لیے وقف کردیں گے: نائب صدر فواد اوکتائے

فضائیہ کے ساتھ شروع ہونے والی اس مشق میں دو ممالک کے فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ یہ مشق ، جو باکو ، نخیچیوان ، گانجا ، کردیمیر اور یولہ میں ہوگی ، 10 اگست کو اختتام پذیر ہوگی

1464590
ہم اپنے تمام تر وسائل آذربائیجان کے لیے وقف کردیں گے: نائب صدر فواد  اوکتائے

ترکی اور آذربائیجان کے بری اور فضائی  دستوں نے ، آذربائیجان میں بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع  کردی ہیں۔

فضائیہ کے ساتھ شروع ہونے والی اس مشق میں دو ممالک کے فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

یہ مشق ، جو باکو ، نخیچیوان ، گانجا ، کردیمیر اور یولہ میں ہوگی ، 10 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

زمینی دستوں کی مشق باکو اور نکیچیوان میں یکم تا 5 اگست کو ہوگی۔

مشق کے دوران مختلف احکامات صادر کیے جائیں گے ، اور بکتر بند گاڑیوں ، توپوں اور مارٹروں سے دشمن کے نمائندہ اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دریں اثنا ، نائب صدر فواد اوکتائے  نے مشترکہ فوجی مشق سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے  اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ "ہم کسی ہمیشہ ہی  اہنے برادر  ملک  آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اپنے بھائیوں کے ساتھ دیتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں