ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد  کی تعداد میں  مسلسل کمی

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مہلک وائرس سے مزید 14مریض  جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 659تک ہو گیا ہے

1464194
ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد  کی تعداد میں  مسلسل کمی

ترکی میں کورونا وائرس  کویڈ-19 کے خلاف جدوجہد  کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد  کی تعداد میں  مسلسل کمی آرہی ہے۔

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مہلک وائرس سے مزید 14مریض  جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 659تک ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں  45 ہزار712 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 721  افراد  کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ایک دن میں   996 مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے  جس کے بعد  وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12ہزار 557تک ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں