مجھے کوئی ایسا برطانوی نظر نہیں آیا کہ جو ترکی میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہو: چِلکوٹ

ترکی نہایت معیاری ٹوئرازم خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ملک میں اختیار کردہ تدابیر کی وجہ سے کورونا وائرس کا خطرہ کم ہے: ڈومینک چِلکوٹ

1464023
مجھے کوئی ایسا برطانوی نظر نہیں آیا کہ جو ترکی میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہو: چِلکوٹ

انقرہ میں برطانیہ کے سفیر ڈومینک چِلکوٹ نے کہا ہے کہ ترکی نہایت معیاری ٹوئرازم خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ملک میں ٹوئر ازم کے شعبے میں اختیار کردہ تدابیر کی وجہ سے کورونا وائرس کا خطرہ کم ہے۔

سفیر چِلکوٹ نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ازمیر، آئیدن، مُولا اور انطالیہ میں ضلعی گورنردفتر  اور پولیس ڈائرکٹریٹ سمیت مختلف اداروں اور تنظیموں کے دورے کئے  جو نہایت مفید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان دوروں میں مجھےکووِڈ۔19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کو بھی موقع پر دیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے  سیاحتی علاقوں میں وائرس کے خلاف سخت حفاطتی تدابیر  کا مشاہدہ کیا اور محفوظ سیاحتی اقدامات کا بذات خود تجربہ کیا ہے۔

چِلکوٹ نے کہا ہے کہ" اختیار کردہ تدابیر کی بدولت ترکی میں وباء کا خطرہ کم ہے۔ برطانوی سیاح  ترکی میں محفوظ شکل میں تعطیلات گزار سکتے ہیں۔میں ترکی کے محفوظ ٹوئرازم اقدامات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ترکی میں، ائیر پورٹوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے ملازمین اس معاملے میں ضروری اقدامات سے بخوبی واقف ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی بہت اچھی خدمات دے رہا ہے اور یکم اگست سے ترکی میں اور بھی زیادہ برطانوی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ آنے والے سیاحوں کو بھی چاہیے کہ وہ ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

چِلکوٹ نے کہا ہے کہ" ترکی میں مقیم برطانوی شہریوں نے کووِڈ۔19 کے دنوں میں ترکی میں ہی رہنے کو ترجیح دی اور میں نے ان میں سے کسی میں بھی ہیجان و پریشانی کا مشاہدہ نہیں کیا۔ مجھے کوئی بھی ایسا برطانوی نظر نہیں آیا کہ جو یہاں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہو"۔


ٹیگز: #ٹوئرازم

متعللقہ خبریں