صدر ایردوان کا عوام کو عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق انتباہ

صدر ایردوان  نے استنبول میں اپنے والدین سے قبروں کی زیارت  کے  بعد ایک بیان میں عید الاضحی (31 جولائی تا 3 اگست) کے دوران کوویڈ 19 کے اقدامات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے

1463341
صدر ایردوان کا عوام کو عید الضحیٰ  کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق  انتباہ
erdogan.jpg
erdogan kabir ziyareti.jpg

صدر رجب طیب ایردوان کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19)  سے متعلق عوام کو متنبہ  کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے استنبول میں اپنے والدین سے قبروں کی زیارت  کے  بعد ایک بیان میں عید الاضحی (31 جولائی تا 3 اگست) کے دوران کوویڈ 19 کے اقدامات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "صفائی ستھرائی ، ماسک ،سوشل ڈسٹنس  ان تمام موضوعات پر  توجہ دینے کی ضرورت ہے  تاکہ  اس وبا  اور  پریشانی سے نجات پاسکیں۔"

انہوں نے عوام کو  عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام فیملیز سے  عید کی چھٹیاں خوش و خرم طریقے سے منانے  کی تمنا ظاہر کی انہوں نے کہا کہ  عید الضحیٰ  اس مرتبہ  آیا صوفیہ مسجد کے افتتاح کے  ساتھ ہی  منائی جا رہی ہے جو  ہمارے لئے ایک اور خوشخبری ہے



متعللقہ خبریں