میں ترکی بھر کے کسانوں کو یومِ کٹائی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ایردوان

فصلوں کی کٹائی کا دن ہمارے کسانوں کی عید ہے، ایسے بابرکت موقع پر میں ترکی بھر کے کسانوں کو یومِ کٹائی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1462299
میں ترکی بھر کے کسانوں کو یومِ کٹائی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی بھر کے کسانوں کو کٹائی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے ٹویٹر پیج سے شئیر کی گئی ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملکی ترقی، اقتصادی بڑھوتی اور پیداواریت میں اضافے کے لئے ہمارے کسانوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ ہم کٹائی کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔

زرعی مناظر کی حامل ویڈیو میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "فصلوں کی کٹائی ایک ایسا موقع ہے کہ جب ہمارے کسانوں اپنی محنت اور انتظار کا ثمر حاصل کرتے ہیں۔ فصلوں کی کٹائی کا دن ہمارے کسانوں کی عید ہے۔ اس دن آپ صرف اپنے کھیت کی فصلیں ہی نہیں کاٹتے بلکہ سال بھر میں صبر اور توّکل کے ساتھ کی گئی محنت کا بدل بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس دن آپ ایک دفعہ پھر اللہ رب العزت کی انسان کو عنایت کی گئی زمین، سورج اور پانی کی برکت کی گواہی دیتے ہیں۔ ایسے بابرکت موقع پر میں ترکی بھر کے کسانوں کو یومِ کٹائی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔


ٹیگز: #تہوار

متعللقہ خبریں