اعلی عسکری شوری کا اجلاس: فوجی تقرریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے

صدر ایردوان نے اس فیصلے کو منظوری دی جس کے تحت ،ترک فوج کے 17 جرنیلوں اور ایڈمیرلز کو اعلی رتبوں اور 51 کرنلوں کو جرنیلوں اور ایڈمیرلز کے رتبوں تک ترقی دی گئی ہے

1460668
اعلی عسکری شوری کا اجلاس: فوجی تقرریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے

 ترکی میں  اعلی عسکری شوری کا اجلاس ختم ہوا جس میں بعض فوجی افسران کے عہدوں میں ترقی کا فیصلہ کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے اس فیصلے کو منظوری دی جس کے تحت ،ترک فوج کے 17 جرنیلوں اور ایڈمیرلز کو اعلی رتبوں اور 51 کرنلوں کو جرنیلوں اور ایڈمیرلز کے رتبوں تک ترقی دی گئی ہے۔

 شوری کے فیصلوں کے تحت 35 جرنیلوں اور ایڈمیرلز کی مدت فرائض میں 1 سال  جبکہ 294 کرنلوں کی مدت فرائض میں  2 سال کی توسیع بھی ممنطور کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ایک دیگر فیصلے کے تحت 30 جرنیلوں ایڈمیرلز کو  قبل از وقت فارغ یعنی ریٹائر کرنے کا  جبکہ موجود ہ حالا ت میں 226 جرنیلوں کی تعداد کو اگست تک 247 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں