ترکی، غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کے اجرا کا عمل بحال

ورک پرمٹ کو مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے

1459176
ترکی، غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کے اجرا کا عمل بحال

وزیر برائے عائلی امور ، محنت و سماجی بہبود زہرہ زمرد سلچوق  نے اطلاع دی ہے کہ کورونا  وبا کے حوالے سے معمولاتِ زندگی  کی بحالی کے دائرہ کار میں اندرون ملک رہائش پذیر غیر ملکی شہریوں کے ورک پرمٹس کی درخواستیں اب  نتیجہ خیز بننی شروع ہو گئی ہیں۔

وزیر سلچوق نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ سال 2019 سے ابتک مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار 231 غیر ملکیوں کو ترکی میں کام کاج کی اجازت دی گئی ہے۔  عام وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں وضع کردہ اصولوں پر کار بند رہنے کے لیے مالکین اور غیر ملکیوں سے علمی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضمانت کا مطالبہ  بھی کیا گیا ہے۔

ملک میں کرفیو اور لاک ڈاون کی بنا پر اجازت نامے جاری کرنے کے کام کو وقفہ دیے جانے  کا ذکر کرنے والی وزیر نے بتایا کہ اس دائرہ کار میں اندرون ملک اقامت کرنے والے  غیر ملکی شہریوں کو اب اقامہ جاری کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہی کرانے والی وزیر نے  بتایا ہے کہ 6 ماہ کا دورانیہ باقی بچنے والے غیر ملکی   اس میں توسیع کی درخواست دینے کے مجاز ہوں گے۔  ورک پرمٹ کو مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں