"قبرص امن تحریک کے 46 سال"ترک وزارت دفاع کا خصوصی ویڈیو پیغام

ویڈیو میں شمالی  قبرص میں  ترک النسل عوام کی آزادی ،خود مختاری اور ان کی امن و سلامتی کو بنیاد قرار دیتےہوئے  پیغام میں کہا کہ  46 سال قبل قبرصِ ترک بردار عوام پر کیے جبر و ستم کو ختم کرنے کی غرض سے قبرص امن آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا

1458189
"قبرص امن تحریک کے 46 سال"ترک وزارت دفاع کا خصوصی ویڈیو پیغام

 ترک وزارت دفاع  نے قبرص امن آپریشن کے 46 سال مکمل ہونےکی مناسبت سے ایک ویڈیو کا اجرا کیا ہے۔

وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں شمالی  قبرص میں  ترک النسل عوام کی آزادی ،خود مختاری اور ان کی امن و سلامتی کو بنیاد قرار دیتےہوئے  پیغام میں کہا کہ  46 سال قبل قبرصِ ترک بردار عوام پر کیے جبر و ستم کو ختم کرنے کی غرض سے قبرص امن آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس سے 46 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہم  اس آپریشن میں شامل تمام شہدا کی مغفرت اور غازیوں کی طویل العمری کےلیے دعا گو ہیں۔

اس ویڈیو کا آغاز قبرص کو اناطولیہ کا ایک حصہ قرار دیتےہوئےسن 1571 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں یونیانی کے قبرصی ترکوں کے اثاثے غصب کرنے،خواتین ،بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں کو شہید کرنے پر مبنی مناظر کو بھی جگہ دی گئی اور بتایا گیا کہ 400 سالہ سر زمین وطن پر آباد  قبرصی ترکوں کی مدد پر جمہہوریہ ترکی نے لبیک کہا اور یونانیوں کو للکارا کہ ہم منتظر ہیں آو او رہمارا مقابلہ کرو ورنہ ایک رات ہم اچانک ہی تم پر وار کریں گے اور پتہ نہیں چلے گا ۔

 ترک موسیقار رشدی شارداع  نے  اس حوالے سے ایک نغمہ بھی ترتیب دیا تھا جس کے پس پردہ اس ویڈیو میں 20 جولائی سن 1974 کے قبرص امن تحریک کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

 اس آپریشن کا مقصد  قبرصی ترک عوام کی بقا ،علاقائی خود مختاری اور امن و سلامتی کو ممکن بنانا تھا۔

 ترک جنرل ہیڈ کوارٹر نے بھی اپنے ایک پیغام میں قبرص امن آپریشن  کی مناسبت سے  شہدا کےلیے مغفرت اور غازیوں کی صحت و عافیت کےلیے دعا کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں