شعبہ صحت میں تاریخِ انسانی کو سنگین ترین بحران کا سامنا ہے، صدر ایردوان

م نے مذہب، دین، زبان اور نسل کی تفریق کیے بغیر 140  ممالک کو  طبی سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے

1454050
شعبہ صحت میں تاریخِ انسانی کو سنگین ترین بحران کا سامنا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ کورونا عام وبا  تاریخ ِ انسانی کا حالیہ صدی میں  سب سے سنگین ٖحفظان ِ صحت کا بحران ہے۔

جناب ایردوان نے کریٹر جریدے  سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ متعدد ممالک اس وبا سے ہیلتھ انفرا سٹرکچر  کے اعتبار سے  اچانک دو  چار ہوئے ہیں، حتی بعض ترقی یافتہ ممالک کو بھی اپنے شہریوں اور شعبہ صحت کے ملازمین کو گاؤن، ماسک اور دیگر متعلقہ سازو سامان  جیسے بنیادی سازو سامان  کے حصول میں بھی مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ترکی ، 40 ہار آئی سی  بیڈز، 2 لاکھ 46 ہزار مریضوں کے بستروں کی گنجائش، 1 ہزار 213 ٹوموگرافی  آلات، 4 ہزار اسپتالوں، 11 لاکھ عملے  کے ساتھ اس وبا  ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

انسانوں کے بے یارو مددگار ماحول میں   موت کے منہ میں جانے ، شعبہ طب کے لیے ماسک تک رسائی نہ ہو سکنے،  اولڈ ہاؤسسز پر توجہ نہ دینے کا دنیا بھر میں مشاہدہ ہونے  تا ہم ترکی میں  اس قسم کے مسائل در پیش نہ ہونے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ ہم نے مذہب، دین، زبان اور نسل کی تفریق کیے بغیر 140  ممالک کو  طبی سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترک فرموں کی جانب سے تیار کردہ  وینٹیلیٹر کو برازیل سے لیکر صومالیہ تک کے متعدد ممالک استعمال کر رہے ہیں ، علاو  ہ ازیں  8 ویکسین اور 17 ادویات تیار کرنے کے منصوبوں پر کام بھی ہو رہا ہے۔

صدر ِ ترکی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت کی قیمت کو کہیں زیادہ  بہتر طریقے سے  اندازہ ہونے والے ان ایام میں ترکی ایک عظیم سطح کا مرکز ِ کشش بنے گا ، ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں اس کا نام مزید روشن ہو گا۔



متعللقہ خبریں