ترکی2020 کے اختتام تک ہر کس کو چونکا دینے والی شرح نمو کو حاصل کر لے گا، صدر ایردوان

’ماہ جون سے متعلق ہمارے ابتدائی اعداد و شمار امید افز ہیں، جبکہ ماہ جولائی کے آغاز کے ساتھ  اس شعبے میں ایک دم تیزی آنے کی توقعات   قوی ہیں۔ ‘‘

1446897
ترکی2020 کے اختتام تک ہر کس کو چونکا دینے والی شرح نمو  کو حاصل کر لے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترک معیشت  رواں سال کو ہر کس کو ششدر کر کے رکھ دینے والی ایک شرح نمو کے ساتھ پورا کرے گی۔

صدر ایردوان نے اک پارٹی کے توسیع شدہ ضلعی صدور کے اجلاس میں  ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ ’’ماہ جون سے متعلق ہمارے ابتدائی اعداد و شمار امید افز ہیں، جبکہ ماہ جولائی کے آغاز کے ساتھ  اس شعبے میں ایک دم تیزی آنے کی توقعات   قوی ہیں۔ ‘‘

صدر  ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’یورپ سمیت تمام تر دنیا میں  سال 2020 کے محض ایک نقصان ہونے  کی سوچ پائی جاتی ہے لیکن ہم انشااللہ ہر کس کو چونکا دینے والی  شرح نمو سے ہمکنار ہوں گے۔ ‘‘

انہو ں نے بتایا کہ  کورونا وبا کے دور میں اپنے شہریوں کی امداد کے  مطالبے پر مبنی چیخ و پکار پر اپنے کان بند کرنے والوں کو ترکی  کے مؤقف پر نکتہ چینی کرنے کا حق حاصل نہیں۔

جناب ایردوان  نے  ماہ ِ اگست کے اختتام  سے اک پارٹی کے کنونشنز کے منقطع ہونے والے سلسلے   سے جاری رہنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے  آخیر میں ضلعی کانگرسوں کے  بعد  کے 4 مہینوں میں  ضلعی کانگرسوں کی تکمیل کرتے ہوئے 7 ویں معمول کے کنونشن  کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں