ترکی: صدارتی دفتر کی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کا اجلاس

کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا

1445606
ترکی: صدارتی دفتر کی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کا اجلاس

ترکی کے صدارتی دفتر کی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کا اجلاس صدارتی دفتر کے ترجمان اور کمیٹی کےسربراہ ابراہیم قالن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

لیبیا، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، اسرائیل کے الحاق پلان اور ترکی افغانستان تعلقات کے ایجنڈے کے ساتھ کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔

اجلاس میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی ترکی کی ٹرم چئیر مین شپ کے دوران ترکی۔یورپی یونین تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی سلامتی، اقتصادیات اور مہاجرین کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں لیبیا کی حالیہ پیش رفتوں پر ہر پہلو سے غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ترکی، لیبیا کی جائز حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اجلاس میں ترکی افغانستان تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ جاری امن مرحلہ ملک اور علاقے میں سیاسی استحکام کے قیام میں کردار ادا کرے گا۔

اسرائیل کے بارے میں بات چیت کے دوران کہا گیا کہ عالمی رائے عامہ کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کا الحاق روکنے کے لئے کوششں کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں ترکی کے دہشت گردی کے خلاف علاقائی و گلوبل

سطح پر جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


ٹیگز: #ترکی

متعللقہ خبریں