ایران ۔ ترکی فرنٹ لائن پر ایران کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید

وزارت دفاع کا شہید کے اہل خانہ اور ترک قوم سے اظہارِ تعزیت

1442120
ایران ۔ ترکی فرنٹ لائن پر ایران کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید

ضلع حقاری میں ایک ترک فوجی ایران کی جانب سے بلا اشتعال  فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گیا۔

وزارتِ دفاع  سے جاری کردہ تحریری اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ حقاری یوکسیک اووا  سرحدی علاقے میں  پیٹرولنگ کے دوران ایران   کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی زخمی ہو گئے ، جن میں سے ایک اسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود  جانبر نہ ہو سکا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا  ہے کہ ہم، گہرے صدمے کا موجب بننے والے اس واقع میں  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  شہید فوجی کی مغفرت کے دعا گو ہیں،  اس کے اہل ِ خانہ، ترک مسلح افواج اور  عظیم ترک قوم سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں اور  زخمی  فوجی کی فی الفور شفا یابی کے دعاگو ہیں۔



متعللقہ خبریں